فیس بک کا کورونا ویکسین سے متعلق جعلی معلومات جلد ہٹانے کا اعلان

Published On 23 December,2020 04:59 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) فیس بک کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران اس کے پلیٹ فارم پر کووڈ 19 ویکسین سے متعلق پوسٹ کیے جانے والے جھوٹے دعوے ہٹا دیے جائیں گے تاکہ ’فوری جسمانی نقصان‘ سے بچا جا سکے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جب سے برطانیہ نے پہلی ویکسین کی استعمال کے لیے منظوری دی ہے اس وقت سے وہ اپنے انسٹاگرام اور فیس بک کے پلیٹ فارمز پر گمراہ کن اور جھوٹی معلومات پر پابندی عائد کرنے کے منصوبے تیز کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی خبر شیئر کرنے پر فیس بک کا نئے نوٹیفکیشنز جلد آنے کیلئے تیار

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین سے متعلق ایسے جھوٹے دعوے ہٹائے گی جو طبی ماہرین کی جانب سے پہلے ہی جھوٹے قرار دیے جا چکے ہیں، جیسے ویکسین میں استعمال کیے جانے والے اجزا، ویکسین کے غیر محفوظ ہونے سے متعلق دعوے اور اس کے مضر اثرات وغیرہ۔

اس حوالے ایسے جھوٹے دعوؤں کو بھی پلیٹ فارم سے ہٹایا جائے گا جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ لوگوں میں ویکسین کے ذریعے مائیکروچپ نصب کی جائے گی۔
 

Advertisement