کورونا وائرس: سکھوں کے مقدس مقام کرتارپور کو کھولنے کی خبریں جعلی قرار

Published On 26 April,2021 05:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہو رہی ہیں کہ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی کیسز کے بعد بھی پاکستان نے سکھوں کے مقدس مقام کرتارپور کو کھول دیا ہے۔ یہ خبریں جعلی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کی طرف سے اپنے ایک بیان میں بتایا گیا کہ خبریں چل رہی ہیں کہ کرتار پور کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے، یہاں واضح کرتے چلیں کہ سکھوں کے مقدس مقام کو 16 مارچ 2020ء سے ہر قسم کی نقل و حمل کے لیے بند کیا ہوا ہے۔

ٹویٹر پر مزید بتایا گیا کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے بتاتے چلیں کہ بھارت سے آنے والی تمام آمدو رفت کو بند کیا گیا ہے۔ 19 اپریل سے واہگہ بارڈر سے بھی آمدو رفت بند ہے۔

Advertisement