سوشل میڈیا پر کامیڈین عمر شریف کے انتقال کی جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں

Published On 06 September,2021 06:53 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کے انتقال کی جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر معروف کامیڈین عمر شریف کے انتقال کی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف معروف اداکار فیصل قریشی نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ چند روز سے عمر شریف کی وہیل چیئر پر بیٹھے تصویر سوشل میڈیا پر زیرگردش تھی، جسے دیکھنے کے بعد مداح ان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا تھے۔

گزشتہ روز عمر شریف کے حوالے سے کچھ پیجز نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کا انتقال ہوگیا ہے، اس بےبنیاد خبر کو دیکھ کو دیکھ کر فیصل قریشی سیخ پا ہوگئے اور ایک ویڈیو پیغام اور ٹوئٹ شیئر کیا۔

فیصل قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عوام عمر شریف کے حوالے سے غلط خبریں پھیلانے سے گریز کریں، عمر شریف کی طبیعت بہت بہتر ہے اور ان کا علاج اب بھی جاری ہے ۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو ایسی خبریں شیئر کرنے والے پیجز کو فالو کرنے سے بھی خبردار کردیا۔

ایک ٹوئٹ میں بھی فیصل قریشی نے واضح کیا تھا کہ عمر شریف کی طبیعت ناساز ہے ، وہ اسپتال میں ہیں لیکن وفات کی خبر بےبنیاد ہے۔

دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے اپیل کی کہ کامیڈین کے انتقال سے جعلی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

Advertisement