لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کو مہنگی ترین گاڑی دینے کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔
سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ مریم نواز نے بیٹے کو شادی پر 14 کروڑ روپے کی مرسڈیز گاڑی تحفے میں دی جو پنجاب میں رجسٹر مہنگی ترین گاڑی ہے۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پر رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جھوٹ سوشل میڈیا پر پھیلا ہوا ہے، یہ مایوس کن ہے کہ بڑے نام والے اکاؤنٹس میں جعلی خبر کو بغیر تصدیق کے پھیلایا جارہا ہے ۔
This blatant lie is all over social media. It is disappointing how reputed accounts propagate fake news without verification. pic.twitter.com/C6hYnelhGJ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 20, 2022
خیال رہے کہ جنید صفدر 14 دسمبر کو احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن خان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کا کا نکاح اگست 2021 میں لندن میں ہوا تھا۔