اسد مجید نے اپنے نام سے دوسرے ٹویٹر اکاؤنٹس کو جعلی قرار دیدیا

Published On 23 April,2022 10:31 pm

لاہور:(دنیا نیوز) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید نے اپنے نام سے چلنے والے دوسرے ٹویٹر اکاؤنٹس کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ روز اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں واشنگٹن سے پاکستانی سفارتخانے کے مراسلے کا جائزہ لیا گیا، امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید نے اجلاس میں شرکت کی، اسد مجید نے اجلاس کو ٹیلی گرام کے مواد اور پس منظر پر بریفنگ دی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اسد مجید نے لکھا کہ سب کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ میرا واحد ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے اور یہ تصدیق شدہ (ویریفائیڈ) ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میرے نام سے کسی دوسرے اکاؤنٹ سے جو بھی ٹویٹ کئے جارہے ہیں وہ جعلی ہے۔

واضح رہے کہ اسد مجید  کے نام سے مختلف ٹویٹر اکاؤنٹ سامنے آئے تھے جن سے ٹویٹ کی جارہی تھی اور ان کو ان کے نام سے منسوب کیا جارہا تھا۔
 

Advertisement