شام 7 بجے بازاروں کی بجلی بند کرنے کی خبریں جعلی قرار

شام 7 بجے بازاروں کی بجلی بند کرنے کی خبریں جعلی قرار

وزارت توانائی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ کمرشل فیڈرز کی بندش کے حوالے سے میڈیا پر رپورٹ ہونے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز، میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی وزارت توانائی کمرشل فیڈرز کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک بند کر دے گی تاکہ ملک میں موجود بجلی بحران پر قابو پایا جا سکے۔