کراچی:(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے 75 روپے کے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کو جعلی قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے 75 روپے کے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کو جعلی قرار دینے کا بتایا گیا۔
ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا کہ مرکزی بینک واضح کرتا ہے کہ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر جاری کیے جانے والے یادگاری بینک نوٹ کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والا ڈیزائن جعلی ہے۔
#SBP clarifies that the design circulating on various social media platforms regarding commemorative banknote to be issued on the 75th independence day of Pakistan is Fake. pic.twitter.com/kI38Xs0RTN
— SBP (@StateBank_Pak) June 24, 2022