وزیراعظم شہباز شریف کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی جانیوالی ویڈیو جعلی قرار

Published On 18 November,2022 09:12 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی جانے والی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی نکلی۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر شہباز شریف کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کو ڈیلی میل کے مقدمے میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائی جارہی ہے۔

اس ویڈیو کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وضاحت کی گئی اور ویڈیو کو جعلی قرار دیا گیا۔

ن لیگ کے ٹوئٹر ہینڈل پر پیغام میں لکھا گیا کہ گھڑی چور کا پراپیگنڈا سیل ہمیشہ کی طرح جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے، یہ وڈیو کسی کورٹ روم کی نہیں بلکہ شہباز شریف کی طرف سے کی گئی جنوری 2020 کی پریس کانفرنس کی ہے۔

ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا کہ تحریک انصاف جس کا جھوٹا پروپیگینڈا تو پکڑا گیا ہے، اب یہ بتائے کہ عمران خان نے ڈھائی ارب کی گھڑی کیوں چوری کی؟۔
 

Advertisement