پی سی بی نے عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کی خبروں کو حقائق کے منافی قرار دیدیا

پی سی بی  نے عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کی خبروں کو حقائق کے منافی قرار دیدیا

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بورڈ کی سلیکشن پالیسی بالکل واضح ہے اور کسی بھی کھلاڑی کا انتخاب ڈومیسٹک پرفارمنس سے مشروط ہے، جہاں تک محمد عامر کی بات ہے تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سلیکٹرز نے محمد عامر سے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم میں واپسی کی تیاری کریں ، کرکٹ پر فوکس رکھیں اور کوئی بھی غیر ضروری بیان بازی نہ کریں۔