لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان نژاد برطانوی صحافی اور پی ٹی آئی چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے طلاق کی خبروں کومسترد کردیا۔
ریحام خان نے اپنے شوہر مرزا بلال کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل طلاق کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی۔
طلاق کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میری شادی کے معاملات سے کسی کو فرق نہیں پڑنا چاہئے، افواہیں پھیلانے والے اگر اپنی زندگی پر یہ قیمتی وقت صرف کریں تو زیادہ بہتر ہوسکتا ہے۔
ریحام خان نے کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی شادی شدہ زندگی سے زیادہ اپنے پیشے، اپنے بچوں اور اپنی بہن کی شادی کی فکر کرنی چاہئے، میں 12 بار شادی کروں اور 12 بار طلاق لوں اس سے کسی کو مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔
واضح رہے کہ ریحام خان نے پچھلے برس دسمبر میں مرزا بلال سے تیسری شادی کی تھی، اس سے قبل وہ اعجاز رحمان اور چیئرمین پی ٹی آئی سے شادی کے بعد طلاق لے چکی ہیں۔