روپے کی مسلسل بے قدری ،انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

Published On 13 November,2023 04:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے جس سے روپے کی قدر میں پھر سے کمی آنے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 55 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 03 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ 16 اکتوبر سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 روپے 72 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔