کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر 285 روپے 29 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ 16 اکتوبر سے اب تک انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔