بہاولنگر: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

Published On 13 November,2023 06:25 pm

بہاولنگر: (دنیا نیوز) ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ بہاولنگر میں چک مہار شریف کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل کو کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔