لسبیلہ: تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے رکشہ سوار 3 افراد جاں بحق

Published On 12 November,2023 06:44 pm

لسیبلہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے رکشے میں سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ بھوانی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کوچ نے رکشے کو ٹکر مار دی، حادثے میں رکشہ سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال حب منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں محمد اقبال، ثمینہ بی بی اور مریم بی بی شامل ہیں۔