کراچی: (دنیا نیوز) تیزرفتار ٹرین کی ٹکر سے نگراں صوبائی وزیر مائن اینڈ منرل خدا بخش کا بھائی جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ سٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں گھگر پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرین کی میں ٹرین کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق ہوگیا، جاں بحق نوجوان نگراں صوبائی وزیر خدا بخش کا بھائی تھا۔
پولیس حکام کے مطابق متوفی محمد حسن مری کانون میں ہینڈز فری لگا کر بکریاں چرا رہا تھا اسی دوران تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کے بعد نگراں صوبائی وزیر خدا بخش مری کے گھر تعزیت کے لئے عزیز و اقارب کی آمد کا سلسلہ جاری، ایس پی ملیر شعیب میمن نے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔
متوفی حسن مری کی نمازجنازہ کل صبح ادا کی جائے گی۔