لیہ: تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائی، 3 نوجوان جاں بحق

Published On 10 November,2023 11:38 pm

لیہ: (دنیا نیوز) ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ ٹکرانے سے موٹرسائیکل سوار 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ لیہ میں چوک اعظم کے قریب حیات نہر پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرائے، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار تینوں نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونیوالے تینوں نوجوان آپس میں کزن ہیں، حادثہ موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ پیچھے سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔