عباس پور: ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم سے نوجوان جاں بحق

Published On 05 November,2023 06:15 pm

عباس پور آزادکشمیر: (دنیا نیوز) موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ عباس پور کے علاقے ہجیرہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 17 سالہ نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت 17 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی، ریسکیو 1122 کے عملہ نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔