ڈیرہ غازی خان: ویگن اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

Published On 30 October,2023 11:00 pm

ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز) ویگن اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ انڈس ہائی وے پر جھوک یار شاہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ویگن اور کار میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔