لیہ: مسافر وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 خواتین جاں بحق، ایک شخص زخمی

Published On 20 October,2023 10:01 pm

لیہ: (دنیا نیوز) کوٹ ادو روڈ پر مسافر وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 خواتین جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ لیہ میں کوٹ ادو روڈ پر عزیز فارم کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالی خواتین میں 50 سالہ مقصود بیگم اور 40 سالہ سکینہ بی بی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمی شخص منور عزیز اور جاں بحق ہونیوالے دو خواتین کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔