بہاولنگر: موٹرسائیکل اور لوڈر رکشہ میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

Published On 18 October,2023 05:56 pm

بہاولنگر: (دنیا نیوز) موٹرسائیکل اور لوڈر رکشہ میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ بہاولنگر میں چک نمبر 286 ایچ آر کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل اور لوڈر رکشہ میں تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق شخص کی شناخت محمد سچل کے نام سے ہوئی۔