مانسہرہ : کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ، 3 افراد جاں بحق

Published On 20 October,2023 08:38 am

بالاکوٹ : (دنیانیوز) مانسہرہ پانو انٹر چینج پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ تصادم کے فوری بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی ، جس کے نتیجے میں میں کار سوار تین افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو بالاکوٹ موقع پر پہنچ گئی ،ریسکیو کے مطابق حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے ، جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔