منچن آباد : باراتیوں سے بھری بس الٹنےسے بچی اور خاتون جاں بحق

Published On 22 October,2023 11:57 am

منچن آباد: (دنیانیوز) منچن آباد میں باراتیوں سے بھری بس اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون جاں بحق جبکہ 15سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔

افسوس ناک حادثہ اکبر چوک کے قریب مین ہائی وے روڈ پر پیش آیا جہاں باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی، حادثے میں ایک بچی اور خاتون موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، حادثے میں 15سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے ۔

ریسکیو نے تمام زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے پیش آیا ۔