خانیوال: تیز رفتار بس ٹرالر سے ٹکرا گئی، ایک مسافر جاں بحق، 9 شدید زخمی

Published On 20 October,2023 06:48 am

خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال میں بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہو گئے۔

بہاولپور سے لاہور جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث خانیوال کے مقام پر سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک مسافر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مرنے والے مسافر کی لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والے مسافروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔