لاہور : (ویب ڈیسک ) پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 176 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 88، راولپنڈی میں 30، گوجرانوالہ میں 23، ملتان میں12 ، فیصل آباد 6، شیخوپورہ، خانیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈینگی کے دو ،دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اٹک، مظفر گڑھ، سرگودھا، گجرات، نارووال، سیالکوٹ اور لیہ میں ڈینگی کا ایک ، ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔
سیکرٹری ہیلتھ نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 144 مریض زیرِ علاج ہیں۔