لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت پنجاب کی نگران کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا۔
تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی اور ملتان کے بعد ڈویژنل ہیڈکوارٹر فیصل آباد میں کابینہ کا اجلاس ہوگا، 13 نکاتی ایجنڈا کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے زیر بحث آئے گا، اجلاس میں والڈ سٹی آف لاہور کیلئے نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حویلی بخش رام سنگھ کی بحالی اور اسے محفوظ بنانے کیلئے کابینہ سے منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، پبلک سیکٹر ٹیکنالوجی یونیورسٹیز میں سٹاف کی بھرتی کیلئے عائد پابندی میں نرمی کیلئے بھی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔