لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مراکش کے لئے نامزد پاکستانی سفیر سمیع ملک نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مراکش میں سفیر کی حیثیت سے نامزدگی پرسمیع ملک کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ مراکش برادر اسلامی ملک ہے، پاکستان اور مراکش کے مابین ثقافت، سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا امید ہے کہ آپ سفیر کی حیثیت سے عوامی اور حکومتی سطح پر باہمی رابطوں کو مزید بڑھائیں گے۔