دنیاپور : بھائی نے چھری کے وار کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

Published On 19 October,2023 10:17 am

دنیاپور : (دنیانیوز) پنجاب کے شہر دنیاپور میں بیوی کو چھیڑنے کے شبہ میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو موت کے گھاٹ اتاردیا، پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔

افسوس ناک واقعہ نواحی علاقہ چک 386 میں پیش آیا جہاں بڑے بھائی نے چھری کے وار کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا، ملزم خالد کو شک تھا کہ اس کا چھوٹا بھائی منیر اس کی بیوی کو چھیڑتا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول منیر نے ایک ماہ قبل بھی اپنی بھابھی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی تھی، آج ملزم خالد نے منیر کے گھر میں گھس کر چھری کے وار کرکے اسے قتل کردیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مخدوم عالی ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے،ملزم کو فوری ریڈ کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔