صادق آباد : بیٹی اور ماں نے مل کر سگے باپ کو قتل کردیا

Published On 22 October,2023 10:37 am

صادق آباد:(دنیانیوز) پنجاب کے شہرصادق آباد میں بیٹی اور ماں نے سگے باپ کو قتل کردیا۔

واقعہ تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود عوامی کا لونی میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر سگی بیٹی کو ہوس کا نشانہ بنانے پر ماں اور بیٹی نے باپ کو قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق والد پیر بخش کی عمر 50 / 45 سال تھی، تھانہ سٹی صادق آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ماں اور بیٹی کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔