اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے شوہر نے اپنی بیوی اور بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کا واقعہ اوکاڑہ کے علاقے نواحی گاؤں موضع ڈوگرائے میں گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا جہاں جھگڑا ہونے پر طیش میں آکر باپ نے اپنے بیٹے اور بیوی کو گولیاں مار دیں۔
گولیاں لگنے سے بیٹے شہزاد اور اس کی ماں شیما موقع پر دم توڑ گئے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم منشا کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔