اٹک: تیزرفتار کنٹینر الٹنے سے 2 افراد جاں بحق

Published On 29 October,2023 05:17 pm

اٹک: (دنیا نیوز) تیز رفتار کنٹینر الٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ جی ٹی روڈ پر ہٹیاں کے قریب پیش آیا، حادثے کا شکار ہونیوالے کنٹینر میں کئی خاندان بمعہ سامان سوار تھے، ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس سے وہ الٹ گئی۔

حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کردیا، 4 افراد کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔