ٹھٹھہ: ٹائر پھٹنے سے ٹرک الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

Published On 31 October,2023 06:32 pm

ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) ٹائر پھٹنے سے تیز رفتار ٹرک الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ میرپور ساکرو لدھیا سٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں مزدوروں کو لے کر جانیوالا ٹرک ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گیا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔

حادثے کا شکار ہونیوالے افراد کام کے سلسلے میں میرپور ساکرو آئے تھے۔