سانگھڑ: تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

Published On 03 November,2023 09:45 pm

سانگھڑ: (دنیا نیوز) تیز رفتار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ سانگھڑ میں جھول روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثے میں کار اور موٹرسائیکل بری طرح تباہ ہوگئی، مرنے والے دونوں افراد بھیل قوم کے نوجوان تھے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔