ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Published On 04 November,2023 07:44 pm

الٰہ آباد: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق حادثہ دیپالپور روڈ پر پیش آیا، حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شعیب کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 عملہ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔