چنیوٹ: ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

Published On 05 November,2023 11:14 pm

چنیوٹ: (دنیا نیوز) تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ لاہور روڈ پر نز کولیاں سٹاپ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔