قلات: مسافر کوچ اور جیپ میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

Published On 07 November,2023 04:58 pm

قلات: (دنیا نیوز) تیز رفتار مسافر کوچ اور جیپ میں تصادم کے باعث 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر منگچر کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافرکوچ اورجیپ میں تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، زخمیوں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حادثے کا شکار ہونیوالی مسافر کوچ کوئٹہ سے قلات جارہی تھی۔