کوٹ ادو: مسافر بس نے گدھا ریڑھی سواروں کو کچل دیا، 5 افراد جاں بحق

Published On 07 November,2023 10:23 am

کوٹ ادو: (دنیا نیوز) مسافر بس نے بے قانو ہو کر گدھا ریڑھی پر سوار مزدوروں کو کچل دیا جس سے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ٹبی موچی والی سنانواں کے نزدیک پیش آیا، گدھا ریڑھی پر سوار افراد کوٹ ادو سے سنانواں مزدوری کیلئے جاتے ہوئے مسافر بس کی زد میں آئے۔

تیز رفتار مسافر بس راولپنڈی سے راجن پور جا رہی تھی، ریسکیو کے عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈیڈ شیٹ سے ڈھانپ دیا گیا۔