خانپور: تیز رفتار ٹرالر نے 3 بچوں کو کچل دیا، 2 جاں بحق

Published On 11 November,2023 11:36 pm

خانپور: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرالر نے 3 بچوں کو کچل دیا، 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ گڑھی اختیار خان میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرالر تلے کچلے جانے سے دونوں بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے، ایک زخمی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمی بچے کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے کارروائی شروع کردی۔