پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے 9 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس پشاور میں منعقد ہوئی ، گورنرخیبرپختونخواغلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدوں کا حلف لیا، نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ بھی موجود تھے۔
بحیثیت نگران صوبائی وزیر حلف اٹھانے والوں میں سید مسعود شاہ، جسٹس(ر) ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، انجینئر عامر ندیم درانی، انجینئر احمد جان اور سید عامر عبداللہ شامل ہیں ۔
تقریب میں چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔