پاکستان چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا: سرفراز کی لندن منتقلی کی تردید

پاکستان چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا: سرفراز کی لندن منتقلی کی تردید

وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سے جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، پہلی مرتبہ کوئی ٹیم سے ڈراپ تو نہیں ہوا، ایسی خبریں دیکھ کر دکھ ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے دلبرداشتہ ہوکر پاکستان کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے مستقبل سے مایوس اور دلبرداشتہ ہو کر پاکستان چھوڑا، وہ اپنی اہلیہ اور دونوں بچوں کے ساتھ برطانیہ کے شہر لندن منتقل ہو گئے ہیں۔