عارف علوی کی چیئرمین پی ٹی آئی بنائے جانے کی خبروں کی تردید

Published On 11 May,2024 06:42 pm

کراچی :(ویب ڈیسک (پاکستان کے سابق صدر عارف علوی نے ایسی خبروں کو ’غیرضروری قیاس آرائیاں‘ قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ اُن کو تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا چیئرمین بنایا جا رہا ہے۔

عارف علوی نے س سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس حوالے سے ایک وضاحتی بیان پوسٹ کیا ہے۔

وضاحتی بیان میں عارف علوی نے کہا کہ غیرضروری قیاس آرائیاں گردش میں ہیں کہ عمران خان مجھے پارٹی کا چیئرمین بنانا چاہتے ہیں، میرے قائد ایسی کسی بات پر غور نہیں کر رہے اور نہ ہی ان سے ملاقات میں اس معاملے پر بات ہوئی۔

یہ قیاس آرائیاں ایک ایسی پارٹی میں الجھاؤ پیدا کرنے کی کوشش ہے ، چیئرمین گوہر خان پارٹی کی بہت اچھی قیادت کر رہے ہیں اور پارلیمنٹ میں بھی موجود ہیں، میں اس غلط اور نان ایشو کو اس واضح تردید کے ساتھ ختم کرتا ہوں۔