جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں،پی سی اے اے

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں،پی سی اے اے

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کے حوالے سے آن لائن گردش کرنے والی حالیہ خبریں افواہیں کے سوا کچھ نہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے زیر انتظام ہے، ہم عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ درست معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر بھروسہ کریں اور غیر تصدیق شدہ خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔