حارث رؤف کی بچے کی پیدائش سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید

Published On 26 July,2024 09:27 am

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اپنے بچے کی پیدائش کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں حارث رؤف نے اپنے بچے کی پیدائش سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کی۔

اپنے پیغام میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ میرے بچے کی پیدائش کے بارے میں چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں، جعلی خبروں کو پھیلانے اور ان پر یقین کرنے سے گریز کریں، میری ذاتی زندگی کے بارے میں کسی غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے چلنے والی تمام خبریں محض افواہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر حارث رؤف کے گھر بچے کی پیدائش کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہیں تھیں۔