لاہور:(دنیا نیوز) پاکستانی کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر پورا ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ منتقل کیے جانے کا بیان بھارتی پروپیگنڈا نکلا۔
گزشتہ روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقہ منتقل کردی جائے گی۔
تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کو جنوبی افریقہ منتقل کرنے کے حوالے سے وہاں کا کرکٹ بورڈ لاعلم ہے۔
تاحال چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے جنوبی افریقہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، قلیل وقت میں جنوبی افریقہ بورڈ کے لیے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے کوئی آپشن موجود نہیں ہے جبکہ تاحال آئی سی سی نے بھی اس حوالے کوئی غور نہیں کیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی میزبانی کو سبوتاژ کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کے آپشن کو سامنے لے کر آیا، جنوبی افریقہ بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کم وقت میں کروانا ممکن نہیں۔
یاد رہے کہ 2009 کی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان تھا لیکن پھر بورڈ ممبرز نے سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔