پی ٹی آئی کے احتجاج موخر کرنے بارے خبریں بے بنیاد ہیں، وقاص اکرم

پی ٹی آئی کے احتجاج موخر کرنے بارے خبریں بے بنیاد ہیں، وقاص اکرم

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ خبریں غلط ہیں کہ ہم احتجاج مؤخر کر رہے ہیں، احتجاج موخر کرنا مسئلے کا حل ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مربوط طریقے سے مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، جب تک کوئی پختہ اقدام نہیں لیا جاتا، 24 نومبر کا احتجاج مؤخر نہیں ہو گا۔

سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات ہوتے اور ہمارے لوگ رہا اور بانی پی ٹی آئی بھی رہا ہوتے تو پھر بات ہو سکتی تھی۔