پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام ناران میں نکاح نامے کے بغیر داخلے پر پابندی کی خبر جھوٹی نکلی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مانسہرہ کے مطابق نکاح نامے کے بغیر ناران میں داخلے پر پابندی کی خبر میں صداقت نہیں، سوشل میڈیا پر سیاحوں کو نکاح نامے ساتھ لانے کی وائرل فوٹو کسی اور ملک کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیک تصویر اور غلط پروپیگنڈا کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس تمام ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سیاحتی مقامات پر خوش آمدید کہتی ہے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ سیاحوں کی سہولت اور سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات ہیں۔