اجوائن کا مصالحہ موٹاپے سے جان چھڑانے کیلئے بہترین قرار

Last Updated On 15 February,2020 07:42 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) موٹاپا کسی کو پسند نہیں آتا اور جس شخص کا پیٹ باہر آرہا ہو اس کی پریشانی سمجھنے والی ہوتی ہے لیکن توند(پیٹ) کی چربی کم کرنا آسان کام نہیں البتہ باورچی خانے میں رکھی اجوائن ایسا مصالحہ ہے جو چربی گھلانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

اجوائن اپنے منفرد ذائقے اور مہک کے باعث تقریباً ہر گھر میں ہی موجود ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ مصالحہ بدہضمی اور موٹاپے کو کم کرنے میں بہت معاونت فراہم کرتا ہے۔

آئیے آپ کو اجوائن سے پیٹ کی چربی کم کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

اجوائن کے ذریعے پیٹ کم کرنے کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ایک کھانے کے چمچ اس کے بیج لیں اور ایک لیٹر پانی میں ابال کر اسے دن بھر استمعال کریں اور اجوائن کا پانی پینا اپنی عادت بنالیں۔

اجوائن نظام ہاضمہ کو بہتر جبکہ خوراک کے جذب ہونے میں مدد فراہم کرتی ہے جس سے چربی جمع ہونے کے بجائے کم ہوجاتی ہے اور پیٹ میں تیزی سے کمی آتی ہے۔

دوسرا طریقہ یہ ایک چھوٹا چمچہ اجوائن ناشتے سے آدھا گھنٹہ قبل چبالی جائے یہ بھی موٹے پیٹ سے نجات دینے میں مدد کرتی ہے۔

ایسا کرنے سے جسم کو ناشتے کے ساتھ ساتھ رات کے کھانے کو ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ میٹابولزم کی رفتار بھی بڑھتی ہے جس سے چربی تیزی سے اور موثر طریقے سے گھلتی ہے۔