جسم کا ایک کلو وزن، ایک گھنٹے میں ایک کیلوری درکار

Published On 29 August,2020 09:59 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) جسم کے ایک کلو گرام وزن کیلئے ایک گھنٹے میں ایک کیلوری درکار ہوتی ہے، معمولات کی انجام دہی کے علاوہ کسی بھی قسم کا کام نہ کرنے والے فرد کو روزانہ 2500 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق اگر کوئی فرد اوسط متحرک ہو تو اسے 3000 جب کہ سخت مشقت اور محنت مزدوری کرنے والے کو 4500 یا اس سے زیادہ کیلوریز کی ضرورت ہوگی۔

واضح رہے کہ حرارت کی اکائی کو کیلوری کہا جاتا ہے۔ طبی سائنس کے مطابق یہ حرارت کی وہ مقدار ہے جو ایک کلو گرام پانی کے درجہ حرارت کو ایک سینٹی گریڈ تک بڑھا دیتی ہے۔