کراچی کے سات بڑے سرکاری ہسپتالوں کی گیس کاٹنے کی تیاری مکمل

Published On 06 October,2020 11:27 am

کراچی: (دنیا نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کے بل ادا نہ کرنے والے کراچی کے سات بڑے سرکاری ہسپتالوں کی گیس کاٹنے کی تیاری مکمل کرلی۔

ایس ایس جی سی کے جاری اعلامیے کے مطابق کمپنی نے 10 اکتوبر تک واجبات جمع نہ کرانے والے سات بڑے سرکاری ہسپتال جن میں سول ہسپتال کا ٹرامه سینٹر، سندھ گورنمنٹ ہسپتال، سول سروسز ہسپتال نزد خالقڈنوھال اور آٸی سی یو ٹرامہ سینٹر اینڈ کارڈیک سینٹر کورنگی 5 نمبر شامل ہیں کو حتمی نوٹسسز جاری کر دیئے ہیں۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی شہباز اسلام کا کہنا ہے کہ متعدد بار نوٹس کے باوجود کسی قسم کی کوٸی بھی پیش رفت نہیں ہوٸی۔ بتایا گیا ہے کہ این آٸی سی ایچ 52 لاکھ 61 ہزار 37 روپے، عبدالمجید صحبیانی کھوکھراپار 26 لاکھ 53 ہزار روپے، آٸی سی یو ٹرامہ اینڈ کارڈیک سینٹر کورنگی 5 نمبر 33 لاکھ 11 روپے، کراچی سول ہسپتال کا ٹرامه سینٹر 2 کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار روپے، سندھ گورنمنٹ ہسپتال نارتھ کراچی 26 لاکھ 32 ہزار روپے، سول سرجن ہسپتال ایم اے جناح روڈ پر 33 لاکھ 98 ہزار سے زاٸد کی رقم واجب الادا ہے۔
 

Advertisement