نیویارک: (روزنامہ دنیا) سائنس دانوں نے ایک بہت عام پیڑ سے کینسر کے خلاف مؤثر مرکب حاصل کیا جو اس سے قبل دواسازی کے سانچے میں ڈھل نہیں پارہا تھا۔
پوردوا یونیورسٹی اور سکرپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے بہتات میں اگنے والے جیٹروفا کرکاس سے ایک نیا مرکب نکالا ہے جو ایسے کینسر پروٹین کو لگام دیتا ہے جو اس سے قبل کسی بھی دوا سے قابو نہیں آرہا تھا۔
دریافت کے اہم سائنسدان پروفیسر منگجائی ڈائی نے کہا کہ جیٹروفا کرکاس امریکا بھر میں عام پایا جاتا ہے، توقع ہے کینسر کے خلاف لڑائی میں نئے ہتھیار اسی پیڑ سے حاصل ہوسکیں گے۔
اگلے مرحلے میں سائنسدانوں نے کرکیوسون اے ، بی، سی اور ڈی کو تجربہ گاہ میں بریسٹ کینسر کے خلیات پر آزمایا۔ اس میں کرکیوسون ڈی بہت مؤثر دیکھا گیا جس نے سرطانی رسولی کو چھوٹا کر دیا۔ جب اسے ایک دوا ایٹوپوسائڈ کے ساتھ ملاکر استعمال کیا گیا تو مزید اچھا نتیجہ نکلا۔