گوجرانوالہ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ویکسین لگانے کا عمل دوبارہ شروع

Published On 09 July,2021 08:52 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں اوورسیز پاکستانیوں کو دوبارہ ویکسین لگانا شروع کر دی گئی ہے، ویکسینیشن سنٹر پر بدنظمی اور رش کی وجہ سے ویکسین لگوانے کے لیے انے والے اوورسیز پریشان ہیں۔

گوجرانوالہ میں امریکن ویکسین مے ڈرنا کی آٹھ ہزار خوراکیں پہنچا دی گئی ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں بنائے گئے اوورسیز پاکستانیوں کے سنٹرز پر شہریوں کا رش لگ گیا جہاں پانی اور ہوا کا بندوبست نہ ہونے کے باعث سخت گرمی میں شہری پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 25 افراد انتقال کر گئے، مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 520 ہو گئی ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ چھ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 573 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 69 ہزار 476 تک پہنچ گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے عید پر عوام سے احتیاط کی اپیل کر دی، ماسک کے استعمال اور ویکسی نیشن پر بھی زور دیا ہے۔
 

Advertisement